إنا لله وإنا إليه راجعون :پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سیکرٹری جنرل پراسرارطورپرجاں بحق،اہلیہ کی حالت نازک

0
39

ہری پور :إنا لله وإنا إليه راجعون :پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما پراسرارطورپرجاں بحق،اہلیہ کی حالت نازک ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پراسرارطورپرجاں بحق ہو گئے جبکہ بیوی کی حالت بھی نازک ہوگئی۔

ہری پورسے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا رستم کے بیٹے اور پیپلزپارٹی سٹی کے جنرل سیکریٹری رانا راشد بیوی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ تھانہ ملکہ ہانس کے علاقے ہری پور کے قریب پانی خریدنے کے لیے رکے۔

انہوں نے پانی خرید کر دیا جس سے رانا راشد جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ کی حالت خراب ہوگئی۔اس دوران نامعلوم ملزمان نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a reply