ایس پی اویس شفیق نے اقبال ٹاؤن سرکل کی رواں سال کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی گئی.
سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث اور مفرور اشتہاریوں سمیت 444 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر125 مجرمان گرفتار کیے گئے، 68 مفرور اشتہاری، 23 عادی مجرمان اور 34 عدالتی اشتہاری گرفتار کئے گئے، سنگین نوعیت کی وارداتوں میں مطلوب 10 گینگز کے 22 ارکان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے08 لاکھ 81 ہزار روپے سے زاید کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں 83 ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 29 کلوگرام سے زاید چرس، 400 لٹر شراب، بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن برآمد کی گئی،
ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 33 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 32 پسٹلز و گولیاں اور رائفل برآمد کی گئی، قمار بازوں کے خلاف کاروائی میں 24ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 01 لاکھ 60ہزار روپے سے زاید کی رقم برآمد کی گئی،
پتنگ سازوں پتنگ فروشوں و پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں میں 65 ملزمان گرفتار پتنگیں اور ڈور برآمد کی گئی، ہوائی فائرنگ، گٹکا، ساؤنڈسسٹم، شیشہ سموکنگ، ون ویلنگ،کرایہ داری، گداگری ایکٹ، قحبہ خانہ پر کاروائی میں 92 ملزمان کو گرفتار کیاگیا، جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھیں.