گھریلو ملازمہ بیٹی کا زیادتی کے بعد قتل:والدین الٹا مصبیت میں پھنس گئے

0
32

فیروزوالا :گھریلو ملازمہ بیٹی کا زیادتی کے بعد قتل:والدین الٹا مصبیت میں پھنس گئے ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف بے بس ،مجبوراورمقہور گھریلوملازمہ بیٹی کا قتل تودوسری طرف مقتولہ فضا کا بزرگ والد انصاف کے حصول کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں‌

ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے،عدالت نے پراسیکیوٹر، تفتیشی افسر، ایس ایچ او فیروز آباد اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے

یاد رہےکہ 9 ستمبر 2019 کو فیروز آباد کے علاقے میں بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،دوسری طرف اس بچی کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹی کی لاش پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کا رنگ دیا گیا،

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت پوسٹ مارٹم کے بغیر بچی کی لاش والدین کے حوالے کردی گئی،واقعہ کے نو دن بعد مقدمہ درج کیا گیا،

لیاقت گبول ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ کیس میں چار تفتیشی افسر تبدیل ہوچکے ہیں، پولیس صلح کے لیے دباو ڈال رہی ہے، سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس ملزمان کی ضمانت میں توثیق کی، ملزمان کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجا جائے،

Leave a reply