لاہور:اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سابق صدر سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق ڈیٹی وزیراعظم ،پنجاب اسمبلی کے اسپیکرچوہدری پرویز الٰہی اہم مشن پرپیپلزپارٹی کے سربراہ سابق صدرآصف علی زرداری سے اہم ملاقات کرنے والے ہیں
ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہو اہےکہ آصف علی زرداری کواہم پیغام بھی پہنچایا جائے گا یہ پیغام کس اہم شخصیت کا ہے اوریہ خاص پیغام کیا ہے ابھی تک اس کے بارے میں توحتمی طورپرمعلوم نہیں ہوسکا مگریہ بات طئے ہے کہ یہ ملاقات ایک خصوصی مشن پرحامل ہے
ذرائع کے مطابق چودھری پرویزالٰہی سابق صدر سے ملاقات کیلئے بلاول ہاوَس پہنچیں گے، دوسری طرف بلاول ہاوس میں چوہدری پرویزالٰہی کی آمد کی تیاری کے سلسلے میں بہت زیادہ سرگرمیاں دکھائی دے رہی ہیں
ادھر بعض معتبرذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ اس ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی حکومت سے مزاحمت نہیں کرے گی سوائے فرینڈلی اپویشن کے ، اس کی وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہےکہ پی پی کے اکثرحلقوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ حکومت کی جائز اورمفادعامہ کی پالیسیوں کی مخالفت نہیں کرے گی
دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ اس ملاقات کی اطلاعات ن لیگ کے لیے بجلی بن کرگری ہے ،ن لیگ کویہ خوف لاحق ہوگیا ہےکہ اگرپیپلزپارٹی نے اس کا ساتھ نہ دیا اورپی پی نے بجٹ اوردیگراہم قانون سازی پرحکومت کی حمایت کا اعلان کردیا توپھراس کے بعد تون لیگ کی تباہی یقینی ہے اورجو بند کافی عرصے سے باندھا ہوا تھا وہ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہےاورپھربڑی تعداد میں ن لیگی ممبران اسمبلی اوردیگرسیاسی رہنما پی ٹی آئی ، پاکستان مسلم لیگ اورپی پی میں جانے کا اعلان کرسکتے ہیں








