طالبان اب کس کام کی تیاری کر رہے ، اقوام متحدہ کی ایلچی برائے افغانستان نے باور کردیا

باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کی ایلچی برائے افغانستان نے سیکیورٹی کونسل میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل فریقین کو مذاکرات کی میز پرلانے کیلئے کوشش کرے،مئی کے مہینے سے طالبان نے 50اضلاع پرقبضہ کیاہوا ہے،اب طالبان کابل پر قبضے کی تیاری کر رہے ہیں‌.

طالبان صوبائی دارالحکومتوں پرقبضے کی تیاری کررہے ہیں.تنازع افغانستان میں شدت سے دنیا کے کئی ممالک کودرپیش خطرات میں اضافہ ہوجائے گا،

خیال رہے کہ افغانستان سے امریکا کی واپسی کے بعد وہاں خانہ جنگی کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے . افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایک ہی دن میں آرمی چیف اور وزیرِ دفاع کوتبدیل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے ہاری ہوئے قوتیں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں لیکن وہ بھول رہی ہیں کہ وہ وہی طالبان ہیں جنھوں نے صرف اللہ کے بھروسے پر 48ممالک کی فوجوں کو شکستِ فاش دی جو کہ معجزہ سے کم نہیں۔

جبکہ امریکا پاکستان پر الزام لگا رہا ہے کہ طالبان کو کنٹرول کر رہا ہے . اور ان کے خلاف امریکا کو پاکستان میں اڈے دیے جانے چاہیے . وزیر اعظم کے انکار پر امریکا اور اس کے اتحادی سیخ‌پا ہیں .

Shares: