راولپنڈی:افغانستان کوتباہی کے دہانے پرپہنچانے کے لیے عالمی سازشیں عروج پرہیں:پاکستان کوبھی محتاط رہنا ہوگا: افغانستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی عالمی سازش عروج پر ہے تا کہ بر سرِ پیکار افغانیوں کی ننگی تلوار پاکستان پر لٹکتی رہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریکِ جوانا ن پاکستان محمد عبداللہ حمید گل نے افغانستان سے آئے ہوئے مہمانوں سے کیا۔ان کا کہناتھا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی غیر ملکی فوجیں افغانستان میں اسلحے کے انبار چھوڑ کر جا رہی ہیں جس کی وجہ سے اندیشہ ہے کہ وسیع پیمانے پر خانہ جنگی ہو گی جس کے نتیجے میں پناہ گزینوں کی نقل مکانی ہو گی جس کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا آج بھی روس کے انخلاء کے وقت کی طرح کا کھیل کھیلنے کی سازش زوروں پر ہے اور طالبان مخالف گرپوں کے اندر بے پناہ بین الاقوامی خفیہ ایجنسیاں طالبان مخالف قوتوں میں ہتھیار اور پیسہ بانٹا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں روس اور اس سے آزاد کی ہوئی ریاستوں سے تجارتی راہداری بند ہونے کا شدید خدشہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کاسہ 1000اور ٹاپی گیس منصوبے کھٹائی میں پڑ سکتے ہیں وسط ایشیائی ممالک کی تجارتی منڈیوں تک پاکستان اور چین کی رسائی میں بڑی رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا حالیہ G-7ممالک کی کانفرنس میں چین کی تجارتی پیش قدمی کو روکنے اور اس کو گہرا گھاؤ لگانے کی منظم سازش تیار کی ہے۔ان کا کہنا تھا افغان فوجی آئے دن بغیر لڑے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال رہے ہیں اس خوف سے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایک ہی دن میں آرمی چیف اور وزیرِ دفاع کوتبدیل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے ہاری ہوئے قوتیں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں لیکن وہ بھول رہی ہیں کہ وہ وہی طالبان ہیں جنھوں نے صرف اللہ کے بھروسے پر 48ممالک کی فوجوں کو شکستِ فاش دی جو کہ معجزہ سے کم نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے شک ہے کہ 9/11 اور غیر ملکی افواج کے انخلاء سے پہلے اشرف غنی ملک چھوڑ نہ دیں۔افغانی وفدکی قیادت نعیم خان کر رہے تھے۔انہوں نے جنرل حمیدگلؒ کو ز بردست خرجِ عقیدت پیش کیااور روسی افواج کے انخلاء میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے عبداللہ گل کا افغان قوم کے ساتھ ثابت قدمی اور استعمار کے دبائے کے باوجو د ساتھ دینے کی تعریف کی۔

Shares: