چنیوٹ:مفتی عزیزالرحمن کے بعد ایک اورعالم دین کی بچے سے زیادتی کی ویڈیو سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق مدارس میں بچوں اورشاگردوں سے جنسی کے پے درپے واقعات نے معاشرے کوہلا کررکھ دیا ہے ، پہلے مفتی عزیز اوراب ایک اورواقعہ سامنے آگیا ہے جسس میں کمسن بچے سے عالم دین کی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔
https://twitter.com/Aap2Days/status/1407376467961565190

افسوسناک واقعہ چنیوٹ کے نواحی علاقے محمد والا میں پیش آیا جہاں عالم دین مظہر عباس نجفی نے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔پولیس کے مطابق واقعہ دو ماہ پرانا ہے جس کا واقعہ بچے کے والد کے بیان پر درج کرلیا گیا تھا اور ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/Aap2Days/status/1407346473797308427
بچے کے والد کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی ویڈیو وائرل ہونے پر کی گئی۔دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ میں ملوث اس شخص کے حوالے سے مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں اورمکمل ہونے پرسخت سزا دی جائے گی








