اسلحہ کی نوک پر ٹارگٹڈ وارداتیں کرنے والا گینگ پولیس نے کمال مہارت سے گرفتار کرلیا
باغی ٹی وی : تھانہ آئی نائن پولیس نے اسلحہ کی نوک پر ٹارگٹڈ وارداتیں کرنے والا بلال عرف بلا گینگ کے 5 کارندے گرفتار کرلیے
ملزمان کے قبضے سے 76 لاکھ روپے نقدی طلائی زیورات،موبائل فونز، موٹرسائیکل دو پسٹلز معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ملزمان نے شہری سے نائنتھ ایونیو اشارہ پر پیسوں سے بھرا ہوا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے
تھانہ آئی نائن پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ پولیس ٹیم نے سی سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹیکنیکل ذرائع سے ایک ملزم بلال عرف بلا کو ٹریس کیا
جو سنوکر کلب میں کام کرتا تھا سارے وقوعہ کا ماسٹرمائنڈ بھی تھا . ملزم کی نشاند پر پولیس ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد چار مزید ساتھیوں ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا
ملزمان میں گینگ کے سرغنہ بلال عرف بلا کے علاوہ میرواعظ ولد زیار گل، آصف خان ولد متاول خان، صدام ولد ناصر خان اور گل شیر ولد شیر افصل شامل ہیں
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مزید تین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے