وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کو مجھ سے براہ راست بات کرنی چاہئے، گورنر کے ذریعے بات نہ کرے، نسلہ ٹاور کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ، بلڈر رہائشیوں کو معاوضہ دے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین وفاقی حکومت خرید کر صوبوں کو دے رہی ہے
وزیراعظم نے این سی او سی اجلاس میں صوبوں کو ہدایت کی تھی کہ ویکسی نیشن کا عمل تیز کریں اور ہم آئندہ تین ماہ میں 10.8 ملین افراد کو ویکسین کرنا چاہتے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ بنی گالہ تو ریگولرائزڈ ہوگیا لیکن گجر نالہ کے رہائشوں کے گھر مسمار کئے جاتے ہیں، نسلہ ٹاور کیلئے سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے، سپریم کورٹ نے بلڈر کو ہدایت کی ہے کہ وہ رہائشیوں کو معاوضہ دے۔
ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ سعودی عرب اگر ہمارے ہاں لگنے والی ویکسین کو قبول نہیں کرتا تو یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے
یو اے ای نے بھارتی ایئرلائنز کو اجازت دی ہے لیکن پاکستان کی پروازوں کو اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بجٹ28 جون کو پاس کریں گے اور مزدور کارڈ بھی نادرا کے ساتھ شروع ہو جائیں گے۔







