تین پولیس اہلکاروں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تھانہ چونترہ میں تعینات پولیس اہلکاروں نے ایک فیملی کو یرغمال بنایا تھا، کل شام کو چکری انٹرچینج سے پولیس اہلکاروں نے فیملی کو اغوا کرلیا تھا، مغوی کو بازیاب کرانے کے لیے 18 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، کاشف کی درخواست پر ایس ایچ او چونترہ مرزا آصف نے کارروائی کرتے ہوئے مغویوں کو بازیاب کرایا ہے، پولیس اہلکار تجمل ، ابراہیم ، شیراز کے خلاف تھانہ چونترہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،
اسد ،علی اور نیہا سیالکوٹ سے سیر کرنے کے لئے راولپنڈی آ رہے تھے، چکری انٹرچینج پر اس فیملی کو اغوا کر لیا گیا تھا، پولیس نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.

پولیس عوام کو اغوا کرنے لگی
Shares: