آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو کروڑوں روپے بھتے کی مد میں دیئے:عزیربلوچ کےخطرناک انکشافات

0
30

کراچی: آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو کروڑوں روپے بھتے کی مد میں دیئے:عزیربلوچ کےخطرناک انکشافات ،اطلاعات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ نے فریال تالپور، سینیٹر شہادت اعوان اور ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت دیگر کے راز کھول دئیے۔

ذرائع کے مطاب قکراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں عزیربلوچ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور، سینیٹر شہادت اعوان اور ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت دیگر کے راز کھول دئیے۔

ملزم عزیر بلوچ نے اپنے اقبالی بیان میں بتایا کہ میں نے بھتے کی مد میں کروڑوں روپے محکموں اور لوگوں سے وصول کیا، محکمہ فشریز سے مجھے ماہانہ 20 لاکھ روپے اور فریال تالپور کو ایک کروڑ روپے بھتہ ملتا تھا، فشریز کے ڈائریکٹر سعید بلوچ اور نثار مورائی کو میرے کہنے پر تعینات کیا گیا۔

عزیربلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے سینیٹر شہادت اعوان، ایس ایس پی فاروق اعوان اور سی سی پی او وسیم احمد سے دوستانہ تعلقات تھے، میں نے شہادت اعوان اور فاروق اعوان کو زمینوں پر قبضہ کرنے میں مدد کی،

عزیربلوچ نے تسلیم کیا کہ شہادت اعوان اور فاروق اعوان کی گوٹھ ملیر میں 15 ایکڑ جب کہ گڈاپ ٹاؤن میں زمینوں پر قبضے میں مکمل معاونت کی۔ فاروق اعوان کے علاقے سے ماہانہ ڈیڑھ دو لاکھ روپے بھتہ وصول کرکے اسے دیا کرتا تھا۔

Leave a reply