ملتان سلطانز کے گیند باز اور آئی پی ایل 6 کے ہیرو نے چار زبانوں‌ میں ٹویٹ کر مداحوں کے دل جیت لیے

0
42

ملتان سلطانز کے گیند باز اور آئی پی ایل 6 کے ہیرو نے چار زبانوں‌ ٹویٹ کر مداحوں کے دل جیت لیے

باغی ٹی وی : ملتان سلطانز کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والےشاہنواز دھانی نے مداحوں کی محبت پر چار مختلف زبانوں میں ٹوئٹس کر کے مداہوں کے دل جیت لیے ہیں

شاہنواز دھانی نے اپنے ٹوئٹس میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ایوارڈ کو والدہ اور مرحوم والد کے نام کیا ہے


دھانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ آج میں انتہائی خوش ہوں کہ میرے مداحوں اور چاہنے والوں نےمجھے ڈھیروں پیار دیا

شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ آپ سب کی حمایت اور سپورٹ کا ہی صلہ ہے کہ میں‌پی ایس ایل کا بہترین گیند باز قرار پایا ہوں .


انگلش میں‌کیےجانےوالےٹویٹ میں‌ بھی انہوں‌ نے اپنی کامیابی کو ولدہ کے نام کیا

ایسے ہی انہوں نے سندھی اور سرائیکی میں بھی چاہنے والوں کی حمایت اور ہمدردی کا شکریہ ادا کیا۔


سرائیکی میں کیے گئے ٹوئٹس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں شکرگزار ہے انہاں تمام جنوبی پنجاب آلے بھِراواں دا ، دوستاں دا، جنہاں ساکو اپنڑیاں دعاواں وچ یاد رکھا ، ہر مقام تے میکوں عزت ڈتی، میں تواڈا سب دا دل تو شکریہ ادا کریندا تے امید رکھیندا تُساں سب اپنڑی سپورٹ ایوے کیتی رکھیسوں ساکو

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کی ٹیم ملتان سلطان کے ہدف کو پورا نہ کرسکی اور 207 رنز کے جواب میں صرف 159 رنز بنا سکی ، پی ایس ایل سیزن 6 میں شاہنواز دھانی نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اور بہترین ایمرجنگ پلیئر قرارپائے۔ ملتان سلطانزکے فاسٹ بولر نے 11 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کیں

Leave a reply