برسلز:جسے سبق یاد تھا اسے چھٹی نہ ملی :ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقراررکھنے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے صدر نے کہا کہ مختلف ممالک سے متعلق معاملات پر بات کی گئی اور گھانا کو گرے لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ پاکستان بدستور گرے لسٹ میں رہے گا.

ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اجلاس میں کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے کہا کہ گھانا نے گرے لسٹ کے حوالے بہتر کام کیا ہے اور اس کو گرے لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان بدستور نگرانی میں رہے گا. پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلیں ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ فروری 2021 سے اب تک پاکستان نے 3 میں سے 2 اقدامات کر لیے، پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کر لیے ہیں.

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پیش رفت پر اطمینان ہے، پاکستان کو سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا ایف اے ٹی ایف کے مطابق یو این کے نامزد کردہ 1373 دہشت گردوں کو سزائیں دینا ہوں گی، پاکستان کو آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عمل کرنا ہوگا

یاد رہے کہ چند دن پہلے ہی باغی ٹی وی حالات وواقعات اورپاکستان کے خلاف انٹرنینشل اسٹیبلشمنٹ اورلابنگ کی بنیاد پریہ خدشہ ظاہرکرچکا تھا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملک کر پاکستان کے خلاف لابنگ کرے گا اورامریکہ کوشش کرے گا کہ جب تک پاکستان چین سے فاصلے کم نہیں کرتا پاکستان کومشکلات میں رکھنے کے لیے ایف اے ٹی ایف اوردیگرایسے فورم پرمشکلات میں رکھنے کی کوشش کرے گا اورپھرآج وہی کچھ ہوا جس کی باغی ٹی وی نے پشین گوئی کی تھی

Shares: