سرکاری ہاؤسنگ اتھارٹی میں کرپشن:FIA نےباقاعدہ انکوائری کی منظوری دے دی

0
37

اسلام آباد:فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ تھارٹی میں کرپشن: ایف ائی اے نے باقا عدہ انکوائری کی منظوری دے دی ،اطلاعات کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کے سیکٹر جی چودہ ون، ٹو ،تھر ی کاے مکانات کے معاوضوں کی ادائیگیوں میں کروڑوں کی کرپشن کی شکایات پر ایف ائی اے کے ڈائریکٹر اسلام آباد زون وقار چوہان نے باقا عدہ انکوائری کی منظور دے کر ایس ایچ او انٹی کرپشن سیل انسپکٹر ملک ساجد اعوان کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے۔ جس کے بعدایف ائی اے نے محکمہ سے 30 جون تک تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کی ڈائریکٹر لینڈ ڈاکٹر ستائش کے سر براہی میں ٹیم اس وقت سیکٹر جی چودہ ون، ٹو اور تھری میں مکانات کی اسسمنٹ کر کے متاثریں کو معاوضوں اور پلاٹس کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس مقصد کے لئے ایک عارضی ملازم سروئر محمد افضل خان کو پیمائش کی زمہ داری سونپی گئی۔ جس نے علاقے مکانات کی ذائد پیمائش کر کے اور جعلی مکانات کو ادائیگیا ں کرو ا کر غریب الاٹیوں کو کروڑوں روپے کرپشن کی نظر کر دیئے گئے اس کے علاوہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کے افسران اور اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر اس علاقے میں مقامی ابادی کو بلیک میل کر کے ان کے مکا نات اور پلاٹ اونے پونے خرید لئے اور اصل متا ثرین کو ان کے حق سے محروم کر دیا۔

 

 

 

ان شکایات پر علاقے کے ایک شہری کی درخواست پر ایف ائی اے کے ڈائریکٹر اسلام آباد زون وقار چوہان نے باقاعدہ انکوائری کی منظوری دے کر اس معاملے کے لئے ایس ایچ او انٹی کرپشن سیل ملک ساجد اعوان کو انکوائری افس مقرر کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن سیل وحید الرحمان خٹک کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کی انتظامیہ کو ہدایات کی گئی ہے کہ تمام ریکارڈ 30 جون تک ایف ائی اے انٹی کرپشن سیل میں جمع کرو ا دیں۔

ایف ائی اے نے جو ریکارڈ ہاؤسنگ اتھارٹی سے طلب کیا ہے اس میں جی چودہ ون، ٹو اور تھری کے تمام ایوارڈز اور قبض الوصول، شامل ہیں۔ اس کے علا وہ اربن ڈویژن لاہور کے جن نقشوں کو بنیاد بنا کر اسسمنٹ کی جا رہی ہے وہ تمام نقشہ جات بھی طلب کر لئے گئے۔ جن متاثرین کو ادائیگیاں کی گئی ہیں ان کے پتے، فون نمبرز بھی مانگ لئے گئے ہیں۔ ایف ائی اے نے جن اسسمنٹ پر فارماز کی بنیاد پر ادا ئیگیاں وہ تمام پر فارمہ کی تصدیق شدی کاپیاں بمعہ دستخط کرنے والے افسر کے نام کے طلب کی گئی ہیں۔تمام ادائیگیوں کے واؤچرز بھی ایف ائی اے حکام نے ظلب کر لئے ہیں۔ اسی طرح سیکٹر جی چودہ ون،ٹو اور تھری کے جن متاثرین کو پلاٹ کے افر لیٹر جاری کئے گئے ہیں ان کا ریکارڈ بھی انکوائری کے لئے 30 جون تک طلب کیا گیا ہے۔

Leave a reply