پاکستان کے معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ۔
باغی ٹی وی : ڈاکٹرعامر لیاقت کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں طوبیٰ عامر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا ایک اسکرین شاٹ دکھایا گیا۔
ٹوئٹر پر طوبیٰ عامر کے اکاؤنٹ کہ بائیو میں ’عامر لیاقت کی اہلیہ‘ کے لکھے ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ ہے ٹوئٹر پر طوبیٰ کا اکاؤنٹ اور یہ ہوں میں، اور باقی سب بکواس ہے ۔
یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھا کہ ’جھوٹوں، مکاروں، چلتر بازوں، خبروں سے کھیلنے والے ڈھونگیوں ، آگے اگے دیکھتے جائیے!! ابھی تو ردعمل شروع ہوا ہے۔‘
واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی طوبیٰ عامر سے علیحدگی کی خبریں بڑی تعداد میں اس وقت زیرگردش ہوئیں جب ایک ویڈیو میں عامر لیاقت نے کہا کہ ہانیہ نامی خاتون کے الزامات نے میرا گھر توڑ دیا ہے-
تاہم اس کے بعد طلاق کی خبروں کی انہوں نے اس مختصر ویڈیو کے ساتھ تردید کی ہے۔