تھانہ رمنا کے علاقہ جی الیون ون میں پولیس مقابلہ کا واقع پیش آیا، جس میں
پولیس جوانوں کے بروقت ریسپانس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی ہے،
مقابلہ کے بعد دو ڈاکو موقع سے گرفتار کر لئے گئے ہیں، ایک ڈاکو زخمی حالت میں موقع سے فرار ہوگیا ہے، مقابلے میں دو پولیس جوان زخمی ہوگئے ہیں، زخمی پولیس جوانوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فرار ہونے والے ڈاکو کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں سرچ آپریشن کررہی ہیں، آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے.
آئ جی اسلام آباد نے پولیس جوانوں کی جوانمردی پر شاباش دی ہے، پولیس جوانون کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے، پمز ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور جوانوں کی عیادت کی بہتری علاج معالجہ کی ہدایت کی گئی ہے.

جی ایلیون میں ڈکیتی کی ناکام واردات
Shares: