کوٹلی: بلاول بھٹوکل آزادکشمیرکوٹلی میں کیاکرنے جارہےہیں‌؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کل بتاریخ 27 جون بروز اتوار دن بارہ بجے کوٹلی شہر پہنچ رہے ہیں‌

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹلی کے علاقے رولی کراس میں کشمیر دستور ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین کی رہائش گاہ سے متصل انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گے جس کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تتہ پانی اور منڈول سے ہوتے ہوئے اجیرہ روانہ ہوجائیں گے،

راستے میں جگہ جگہ پی پی پی چیئرمین کا استقبال ہوگا جبکہ اجیرہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے، اجیرہ سے اسلام آباد واپسی کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سنسہ کے مقام پر استقبال ہوگا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سنسہ کے مقام پر عوام سے مختصر خطاب بھی کریں گے۔

Shares: