پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی شوبز میں ایک دہائی مکمل ہو گئی-
باغی ٹی وی : پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار لاکھوں مداح رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان کو ادکاری کی دُنیا میں قدم رکھے 10 سال مکمل ہوگئے۔
اس حوالے سے ماہرہ خان نے اپنے لاکھوں مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔
ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’میں نے دو دن پہلے بطورِ اداکارہ اس انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرلیے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میری فلم ’بول‘ اور میرا ڈرامہ سیریل ’نیت‘ بھی 24 جون 2011ء کو ہی ریلیز ہوا تھا۔‘
ماہرہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کیونکہ آپ سب نے میرے اس جادوئی سفر میں میرا بہت ساتھ دیا۔‘
ماہر خان نے کہا کہ اس سفر کے دوران بہت سے اُتار چڑھاؤ آئے ہیں، اچھے اور بُرے لمحات آئے لیکن میرے مداحوں نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کی محبت کی شُکرگزار ہوں اور میں وعدہ کرتی ہوں کہ اب مزید محنت کروں گی میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کی محبت رائیگاں نہیں جائے گی، آمین۔
ڈرامے کو بدلنے سے پہلے دیکھنے والوں کا نظریہ بدلنے کی ضرورت ہے صبور علی
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا تھا ایم ٹی وی پاکستان پر براہ راست شو موسٹ وانٹڈ کی میزبانی کی ، جو ہفتے میں تین دن نشر کیا جاتا تھا اس کے بعد انہوں نے اے جی ٹی وی کے رئیلٹی شو ویک اینڈ کی میزبانی 2008 میں کی جہاں انہوں نے موسیقی کی ویڈیو چلائیں اور مشہور شخصیات سے گفتگو کی اور ناظرین سے براہ راست فون کال پربات کی –
2011 میں ماہرہ خان نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات شعیب منصور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بول میں معاون کردار سے کی تھی شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے لالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون کردار نبھایا انھوں نے اس فلم میں عائشہ کا کردار ادا کیا جو ایک قدامت پسند نچلے متوسط طبقے کی لڑکی ہے جو لاہور کے پرانے علاقے میں رہتی ہے۔ فلم ایک تجارتی طور پر بہت کامیاب رہی اور اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلموں میں شامل ہوگئی۔
ماہرہ خان نے یوں تو 2011 میں پہلا ڈرامہ ’نیت‘ کیا تھا لیکن شہرت اور مقبولیت سرمد بخش کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے حاصل کی جس میں انہوں نے ’خرد‘ کا مرکزی کردار ادا کیا، جسے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا گیا۔
ماہرہ خان ابھی تک متعدد فلمیں میں کام کر چکی ہیں اداکارہ نے 2015 میں فلم ’بن روئے‘ کی جبکہ 2016 میں فلم ’ہو من جہاں‘میں جلوہ گر ہوئیں۔اس کے بعد 2017 میں ان کی بالی ووڈ ڈبیو فلم ’رئیس‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔