ملک میں کورونا سے کتنے ہیلتھ ورکرز متاثر ہوئے ، اعداد و شمار جاری

باغی ٹی وی :ملک میں کورونا سےمتاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد16ہزار560ہوگئی،9893ڈاکٹرز، 2363 نرسز، 4304 ہیلتھ اسٹاف کوروناپازیٹوہوچکےہیں،ملک میں تاحال 163ہیلتھ ورکرزکوروناسےجاں بحق ہوچکے ہیں،

محکمہ صحت کے مطابق 274ہیلتھ ورکرزگھر، 12 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں. ملک میں 16ہزار111ہیلتھ ورکرز کوروناسے صحت یاب ہو چکے ہیں،کورونا سے متاثرہ، جاں بحق بیشتر ہیلتھ ورکرزکا تعلق سندھ سے ہے.سندھ میں 5830 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 56 جاں بحق ہو چکے ہیں،

پنجاب میں 3477 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 29 جاں بحق ہو چکے ہیں،این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 44 ہزار 544 نئے ٹیسٹ کئے گئے901 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 2.02 فی صد رہی۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 211 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار743 ہو چکی ہے۔

Shares: