نارووال :جس اڈیالہ جیل میں مجھے قید کیا گیا تھا اس میں عمران خان بھی جائے گا ، احسن اقبال نے اپنی خواہش کا اظہارکردیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور ارسطو کے نام سے معروف جانے والی شخصیت احسن اقبال نے اپنی خواہش کا اظہارکردیا ہے

احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ میں سپورٹس سٹی منصوبہ تباہ کرنے پر عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر کروں گا، خود کو سپورٹس مین کہنے والے عمران خان نے سپورٹس سٹی کا منصوبہ تباہ کر دیا، ب

یاد رہے کہ ن لیگ اس وقت حواس باختہ ہے اوراس کو کوئی سمجھ نہیں آرہی کہ وہ نوازشریف کا دفاع کریں‌ یا پارٹی کوبچائیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مریم نوازنے اس حوالے سے حکم جاری کیا ہے کہ حکومت کوکسی نہ کسی محاذ پرمصروف رکھا جائے اورعوامی رائے عامہ کوحکومت کے خلاف برقراررکھنے کے لیے بیان بازی کا سلسلہ جاری رکھا جائے

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ ببان بازی اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے اورجیسے جیسے وقت گزرے گا عمران خان کے خلاف ن لیگ کی جنگ میں شدت آتی جائے گی ، احسن اقبال کا اقبالی بیان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

Shares: