لاہور:جوہرٹاون میں دھماکہ کرنے والامجرم راولپنڈی سےگرفتار:یہ کون ہے اورپولیس نے کیسے پکڑا؟سنسنی خیزانکشافات،اطلاعات کے مطابق ابھی ابھی تھوڑی دیرپہلے راولپنڈی سے اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اداروں کو بڑی کامیابی ملی ہے اورانہوں نے لاہورجوہرٹاون بم دھماکہ کرنے والے اصل مجرم کوگرفتارکرلیا ہے
ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس گرفتارہونے والے شخص کا نام عید گل بتایا جارہا ہے ، یہ بھی کہا جارہاہے کہ سیکورٹی اداروں کوایسے ثبوت بھی ملے ہیں کہ جس سے صاف ظاہرہوگیا ہےکہ اس دھماکے کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے اوروہ پاکستان کوعدم استحکام کا شکارکرنا چاہتی ہے
ذمہ دار ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس شخص کو پہلے سے گرفتار پیٹر اور ضیا کی فراہم کردہ معلومات پر گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اسے کل لاہور لایا جائے گا۔جس کے لیے بڑے پیمانے پرسخت حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ سیکورٹی ادارے عید گل کی طرف سے دی گئی معلومات کی بنیاد پرمزید کئی گرفتاریاں کرنے کے لیے بڑی متحرک دکھائی دیتی ہے