راولپنڈی :بلوچستان : دہشت گردوں کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ:ایک شہید ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے بہادر سپاہی کفایت اللہ شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں ایم 8 پر دہشت گردوں کی جانب سے واٹر ٹینکر کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ڈی ڈیوائس کے ذریعے حملہ کیا گیا جس میں ایف سی بلوچستان کے بہادر سپاہی کفایت اللہ شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دشمن ایجنسیوں کی پشت پناہی سے ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرنے والے بلوچستان کے امن و خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکیں گے۔