معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی خبریں ایوان میں پہنچ گئیں، کسی وزیر نے اسے حریم شاہ کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا تو کسی نے اپنا ہاتھ دکھا کر انگوٹھی اور گھڑی نہ ہونے کی تصدیق کرائی۔
باغی ٹی وی : ٹاک ٹاکر حریم شاہ کی شادی ایک معمہ بن گئی سعید غنی اور اور مرتضیٰ وہاب نے صفائی پیش کردی جب کہ ایم پی اے ذوالفقار شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔
مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں،دو روز قبل انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصدیق کی،ساتھ ہی اپنے ہاتھ اور شوہرکے ہاتھ کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی –
تاہم بعد میں نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ٹیلیفونک انٹرویو میں حریم شاہ نے خود تصدیق کی ہےکہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ہیں اور صوبائی وزیر بھی ہیں تاہم انہوں نے رکن اسمبلی کا نام نہیں بتایا۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں چند روزمیں اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے جس کے بعد سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی اور اپنے شوہرکی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی بھی جارہی ہوں۔
پریس کانفرنس میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے میڈیا کی جانب سے یہی سوال ہوا تو انہوں نے بھی اپنے دونوں ہاتھ کیمروں کے سامنے کرکے اپنی صفائی پیش کر ڈالی۔
دوسری جانب ایک اور پریس کانفرنس میں اس معاملے پر جب صوبائی وزیر سعید غنی سے سوال کیا گیا کہ وہ ایم پی اے کون ہیں تو سعید غنی نے ایم پی اے کی شادی سے متعلق سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا ۔
سعید غنی سوال سنتے ہی مسکرادیے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاکر دکھا دیے اور کہا کہ یہ میری گھڑی دیکھ لیں۔(سعید غنی نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر کی طرف اشارہ کیا جس میں حریم کےساتھ مرد کے ہاتھ میں گھڑی اور انگوٹھی دیکھی جاسکتی ہے۔
ہاں میری شادی ہوئی، دولہا کون سا رکن اسمبلی؟ حریم شاہ نے بھی خاموشی توڑ دی
پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر حریم شاہ سے منسوب گردش کرنے والی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ان تصاویر سے میرا کوئی تعلق نہیں، ان جعلی پروپیگنڈہ سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔
اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گھٹیا سیاست کے لئے کسی کی ماں بہن کی عزت کے ساتھ کھیلنے والوں کوشرم آنی چاہئے۔
صوبائی وزیربرائے ترقی نسواں شہلارضا نے کہا کہ حریم شاہ کی اگرشادی ہوئی ہے تویہ شرعی معاملہ ہے، ہمیں اس پر بات نہیں کرنی چاہیے اور میرے علم میں نہیں ہے کہ حریم شاہ نے کس سے شادی کی ہے جبکہ دیگر خواتین اراکین نے اسے حریم شاہ کا ذاتی معاملہ قرار دے کر دعائیں دیں۔
ان بیانات سے ایسے لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ہر رکن سندھ اسمبلی حریم شاہ کے حوالے سے آنے والی اس خبر کو صرف مذاق کے طور پر لے رہا ہے اور بظاہر بلکل نہیں لگتا ہے کہ حریم شاہ کے ہونے والے شوہر سندھ اسمبلی میں موجود پیپلز پارٹی کے رُکن ہوں تاہم سچ کیا ہے تا حال اس پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا-