ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی خبریں اس وقت سوشل میڈیا پر زینت بنی ہوئی ہیں جہاں ہر کوئی حریم شاہ کے شوہر کے بارے میں قیاس آرائیں لگا رہا ہے وہیں حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی منگنی کی تصویر کی حقیقت منظرعام پر آگئی ہے-

باغی ٹی وی : چند روز قبل حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک خاتون اور مرد کا ہاتھ نظر آرہا تھا۔ مرد نے ہاتھ میں گھڑی اور انگوٹھی پہن رکھی تھی جس میں نیلے رنگ کا نگینہ جڑا تھا بعد ازاں اس تصویر کو ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا-

حریم شاہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر سعید غنی کا بیان

لیکن حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوگئی کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے منگنی کرلی ہے۔

تاہم بعد میں نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ٹیلیفونک انٹرویو میں حریم شاہ نے خود تصدیق کی ہےکہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ہیں اور صوبائی وزیر بھی ہیں تاہم انہوں نے رکن اسمبلی کا نام نہیں بتایا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں چند روزمیں اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے جس کے بعد سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی اور اپنے شوہرکی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی بھی جارہی ہوں۔

حریم شاہ کے اس بیان کے بعد سندھ کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی اور ہر کوئی اپنے اپنے اندازے لگانے میں مصروف تھا کہ آخر حریم شاہ کا دولہا کون ہے؟اور پیپلز پارٹی کا ہر رکن سندھ اسمبلی حریم شاہ کے حوالے سے آنے والی اس خبر کو صرف مذاق کے طور پر لے رہا ہے-

حریم شاہ کی شادی ایک معمہ بن گئی ، پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے

اس حوالے سے سعید غنی، مرتضیٰ وہاب سمیت مختلف سیاستدانوں کے بیانات بھی منظرعام پر آئے جس میں انہوں نے حریم شاہ سے کسی بھی قسم کی تعلقات کی تردید کی۔

اور اب ایکسپریس نیوز نے ایک نجی چینل کا حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حریم شاہ کی شیئر کی ہوئی تصویر کے حوالے سے ایک شخص پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین حسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصویر اس کی ہے اور اس میں موجود خاتون کا ہاتھ حریم شاہ کا نہیں بلکہ اس کی دوست کا ہے۔ تاہم یہ تصویر حریم شاہ کے پاس کہاں سے آئی اسے نہیں معلوم۔

حسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ اس تصویر میں جس گھڑی اور انگوٹھی کو دکھایا گیا ہے وہ میری ہے جب کہ خاتون کا ہاتھ میری امریکی دوست کا ہے۔

دوسری جانب حریم شاہ کی جانب سے ابھی تک اس متنازع تصویر کے حوالے سے ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا تھا کہ میں بہت ہی صاف الفاظ میں ایک بات سب کو بولوں گی کہ کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں اس سے پہلے الحمداللہ نہ میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا نہ میں کسی کے ساتھ ریلیشن میں تھی –

ہاں میری شادی ہوئی، دولہا کون سا رکن اسمبلی؟ حریم شاہ نے بھی خاموشی توڑ دی

میں پہلے بتا چکی تھی کہ ایسا کوئی ہے ہی نہیں جو مجھے اچھا لگا ہو اور ایسا کوئی ہے ہی نہیں تھا کہ جس کے ساتھ میرا دل کیا ہو کہ میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی تعلق رکھنے کا تو اس سے پہلے کوئی بھی نہیں تھا اب جو ہے اس کا میں بتا چکی ہوں اقرار کر چکی ہوں-

کسی بھی ایرے غیرے کا نام میرے نام کے ساتھ نہ جوڑیں، حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے نئی ویڈیو

Shares: