ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جگہ منتقل ، آئی سی سی نے تصدیق کردی

باغی ٹی وی : آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای اور عمان منتقل کرنے کی تصدیق کردی گئی .آئی سی سی کے مطابق میگا ایونٹ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک مڈل ایسٹ میں کھیلا جائیگا،کورونا کے باعث بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ منتقل کیا گیا،

میگا ایونٹ کی منتقلی کے بعد بھی بھارت ہی میزبان رہے گا،ٹورنامنٹ ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور عمان کرکٹ گراوَنڈ میں کھیلا جائیگا،

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف آلرڈائس نے کہا کہ ہماری ترجیح ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ محفوظ طریقے سے کرانا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارت میں ہونا تھا لیکن کوویڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے منتقل کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق پہلے راؤنڈ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور میچز یو اے ای اور عمان میں ہوں گے ، چار ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی جو آٹھ پہلے کوالیفائی ٹیموں کو جوائن کریں گی۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جو کہ بھارت میں ہونا تھا . کورونا کی وجہ سے اس کے مقام کو منتقل کرنا پڑا ہے .بھارت کی پوری کوشش تھی کہ میگا ایونٹ بھارت ہی میں ہو لیکن عالمی کرکٹ بورڈز کے خدشات کے پیش نظر اس وینیو کو تبدیل کرنا پڑا اور بھارت کو آئی سی سی کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے .

Shares: