ڈیرہ اسمٰعیل خان : ڈیرہ اسماعیل: لڑکی کے اغوائیگی کا ڈراپ سین ،اطلاعات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں لڑکی کے اغوائیگی کا ڈراپ سین،لڑکی بازیاب کرا لی گئی خاتون سمیت 02 ملزمان پولیس کی حراست میں، لڑکی نے عدالت میں نکاح نامہ اور اپنی مرضی سے شادی کرنے کا اعترافی/حلفیہ بیان جمع کرا دیا

 

تفصیلات کے مطابق مورخہ2021-06-27 کو کینٹ کی حدود اعجاز آباد مریالی میں لڑکی کے اغوائیگی کا ڈراپ سین، لڑکی نے عدالت میں پیش ہوکر اپنا نکاح نامہ اور بیان حلفی جمع کرادیا،کینٹ پولیس نے خاتون سمیت 02 ملزمان کو حراست میں لے کر لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود سے ایک لڑکی جو کہ مبینہ طور پر گھر سے اغوا ہوئی تھی،والدین نے تھانہ کینٹ سے رجوع کیا تو کینٹ پولیس نے والد قسمت خان کی مدعیت میں ملزم عابد و ساجد ولد فضل الہی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،کینٹ پولیس نے اسے اپنا ٹیسٹ کیس سمجھا،اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے دن رات اس کے گھر پر چھاپے مارے،

اس سلسلے میں کینٹ پولیس نے ملزم مذکورہ کے رشتہ داروں اور بھائیوں سمیت 07 افراد کو حراست میں لیا۔شدید دباؤ پر مذکورہ لڑکی جوڈیشل مجسٹریٹ پہاڑ پور میں پیش ہوئی اور نکاح نامہ اور بیان حلفی جمع کرایا جس میں لڑکی نے اعتراف کیا کہ وہ بالغ ہے اور وہ اپنی مرضی سے مذکورہ عابد الہی سے شادی کی غرض سے گھر سے نکلی ہے اور مجھے اغوا کرنے کا تصور جو کہ سوشل میڈیا اور سٹرائیک کے ذریعے پروپیگنڈا کے طور پر پھیلایا جا رہا ہے، بالکل غلط ہے۔

مزید اس کا کہنا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے اور مجھے تحفظ دیا جائے۔

Shares: