کراچی :علی زیدی نے خوشخبری سنادی :پاکستان میں ایل این جی کا چوتھا ٹرمینل لگانےکا منصوبہ طےپاگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کاچوتھا ٹرمینل لگانے کا منصوبہ طے پا گیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سوشل میڈیا پر خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چوتھا ایل این جی ٹرمینل لگےگا، یہ ٹرمینل پورٹ قاسم میں لگایا جائےگا اور منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا۔

 

علی زیدی کا کہنا ہےکہ جاپانی کمپنی نے 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہےکہ ٹرمینل پر 90 ایل این جی کارگو شپ لنگر انداز ہوسکیں گے جب کہ ٹرمینل کے لیے 24 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائےگی۔

دوسری طرف اس وقت سوشل میڈیا پراس ٹرمینل کے حوالے سے یہ گفتگو بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایل این جی ٹرمینل لگا کرن لیگ کے ٹرمینل ایشوسکورنگ کا قصہ تمام کردیا ہے

Shares: