اسلام آباد:ووٹ عمران خان کا مگرمہمان کسی اورکے:وزیراعظم عیشائیے میں شرکت نہ کرنے والوں پرناراض ،اطلاعات کے مطابق آج بجٹ کو پاس کروانے میں جس طرح پی ٹی آئی ارکان قومی ا سمبلی نے وفاشعاری کی مثال قائم اسےبہت سراہا جارہا ہے لیکن کچھ ایسی خبریں بھی آرہی ہیں کہ جن کوسن کربہرکیف حیرانی ضرور ہوتی ہے ،

اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا گیا جس میں اراکین قومی اسمبلی کی ایک واضح تعداد کے شریک نہ ہونے پر وزیراعظم نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اس عشائیے کا اہتمام قومی اسمبلی سے بجٹ 2021-22ءکو منظور کرانے کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے ایم این ایز کی عشائیے میں عدم شرکت پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیردفاع پرویز خٹک اور وزیرمملکت عامر ڈوگر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Shares: