صدر مملکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند سالوں میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت دنیا میں نام بنایا گیا ہے، منصوبے کے تحت ایوان صدر کو گرین انرجی پر منتقل کیا گیا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اعتبار سے پاکستان کا شمار دنیا کے 10 سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں ہوتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کیلئے حکومت نے واضح پالیسی مرتب کی ہے، آنے والی نسلوں کو کفایت شعاری کی ترغیب دینا ہوگی، اسلامی معاشرے میں کفایت کی روایت بہت پرانی ہے، 14سو سال پہلے ہمارے نبیﷺ اپنے کپڑوں کو خود رفو کرتے تھے، قدرتی وسائل کی بھی حد ہوتی ہے انہیں احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے، سکولوں کے بچوں کو درخت لگانے اور انکی افادیت سے آگاہ کیا گیا ہے.

Shares: