مدرسے میں بچے پرشدید تشدد:بچے کی چیخوں نے دل چیردیئے ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں‌ ایک مدرسے کے استاد بچے کو چھڑی سے بُری طرح پیٹ رہے ہیں
 
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک استاد ایک بچے کو غصے میں اس کے باز سے پکڑکرمدرسے کے کمرے میں لاکر چھڑی سے بُری طرح پیٹ رہا ہے جس کی تکلیف سے بچے کی چیخوں نے بڑے بڑے سخت دلوں کوبھی ہلا کررکھ دیا ہے-

ادھراس حوالے سے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد عوام الناس کی طرف سے پرزورمطالبہ کیا جارہا ہےکہ اس مدرسے کے ان استاد کے خلاف کارروائی کی جائے اوراس واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے-

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ایک مدرسے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں‌ ایک مدرسے کے اساتذہ ایک بجے پرالیکٹرک گن سے تشدد کررہے ہیں جس میں ایک استاد ایک بچے کواس کے بازووں سے پکڑتا ہے تودوسرا استاد اس بچے کو الیکٹرک گن سے کرنٹ لگاتا ہے-

Shares: