پی ایچ ایف نے کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے کتنے وظیفے مقرر کیے؟

0
40

قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ منظور جونئیر اور ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید نے کہا کہ ہم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری سے درخواست کی ہے کہ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے، صدر پی ایچ ایف کی ہدایت پر سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی ہے، پی ایچ ایف نے 30 کھلاڑیوں کو تین کیٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا ہر مہینے کے آخری ویک اینڈ پر فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا، کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس کا معیار برقرار رکھنا ہوگا، اے کیٹیگری کو 50 ہزار، بی کیٹیگری کو 40 ہزار اور سی کیٹیگری کو30 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا.

Leave a reply