ٹورنٹو:گرمی کی شدت سے 134افراد ہلاک‘درجنوں ہسپتال پہنچ گئے، پچھلے5دنوں میں ہونے والی یہ اموات بظاہر گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے ہوئی ہیں پورا شمالی امریکہ ان دنوں گرمی کی شدیدترین لہر کی زدمیں ہے.
ذرائع کے مطابق کینیڈا میں کا صوبہ برٹش کولمبیا بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وینکوور شہر کے محکمہ پولیس اور رائل کینیڈین پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 26جون سے اب تک 134 سے زائد افراد اچانک ہلاک ہو چکے ہیں
وینکوور پولیس کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والے 69 سے زیادہ افراد کی تدفین کے سلسلے میں لواحقین کو مدد فراہم کی ہے.
حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں لو لگنے کی وجہ سے ہوئی ہیں اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد ہیں جنہیں کئی قسم کے عارضے لاحق تھے حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے وینکوور میں کئی ہنگامی تدابیر اختیار کی گئی ہیں حکام کے مطابق کینیڈا میں گزشتہ روز گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے جب لٹن اور برٹش کولمبیا میں درجہ حرارت 49.5 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا