پاکستان تحریک انصاف ایم کیو ایم کو منانے میں ناکام ہو گئی

0
30

پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد سے ہی حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے ٹف ٹائم دیا گیا۔ تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں اختلافات پیدا ہوئے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو منانے کی کوشش تو کی لیکن ناکام ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان مکالمے کی ویڈیو سامنے آئی۔
جس میں دیکھا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی علی عزیز اور ارسلان تاج ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل نے اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی مشورہ کیا نہ ہمیں کچھ بتایا، جو احتجاج ہو رہا ہے اس میں بھی عوام کے مسائل پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔
تحریک انصاف کے علی عزیز کا کنور نوید جمیل سے کہنا تھا کہ آپ ہمارے ساتھ اپوزیشن چیمبر میں چلیں جس پر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہم نہیں جا رہے پھر بات کریں گے۔ دوسری جانب اپوزیشن میں بھی دراڑ پڑ گئی، اپوزیشن اتحاد کو ایک اور دھچکا آج اُس وقت لگا جب پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ، اہم ترین اجلاس کے بائیکاٹ کی وجہ ن لیگ کا قومی اسمبلی میں رویہ قرار دیا گیا۔
پی پی پی ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن میں ن لیگ کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ رہا،

Leave a reply