وزیراعظم عمران خان نےپاکستان کی74سالہ تاریخ کی بہت بڑی پالیسی کااعلان کردیا‘‘شیخ رشید بھی خوش ہوگئے

اسلام آباد :’’وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی74 سالہ تاریخ کی بہت بڑی پالیسی کا اعلان کر دیا‘‘شیخ رشید بھی خوش ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے امریکا کے حوالے سے دو ٹوک پالیسی کے اعلان پر وزیر داخلہ شیخ رشید کا ردعمل سامنے آگیا۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے اسمبلی میں امریکا کے حوالے سے دو ٹوک پالیسی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا امن کیلئے امریکہ کے ساتھ ہیں مگر جنگ کیلئے نہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نےپاکستان کی 74 سالہ تاریخ کی بہت بڑی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زمین کو افغانستان کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نے امریکہ سے متعلق کھل کر لائین دی۔وزیر اعظم نے افغانستان کے مسلے پر اپنا واضح نقطہ نظر پیش کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے

Comments are closed.