دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں تیز رفتار ٹرین کی ریلوے پھاٹک کراس کرنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر
تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ بچی جاں بحق،موٹرسائیکل پر سوار بچی کےوالدین معجزانہ طور پر محفوظ رہے دنیاپور کے قریب چاہ درے والا کے قریب ریلوے ٹریک پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث غریب گھرانہ کی شمع بجھ گئی ریلوے ٹریک کے قریبی گاؤں کا رہاشی حق نواز اپنی بیوی اور پانچ سالہ بچی عظمیٰ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ریلوے لائن کراس کررہا تھا جونہی اس کا فرنٹ ویل ریلوے لائن پر آیا اسی اثناء میں کراچی سے ملکوال جانیوالی ملت ایکسپریس ٹرین آگئی جس کی ٹکر سے حقنواز اور اس کی بیوی ایک جانب جا گرے جبکہ ٹرین موٹر سائیکل اور پانچ سالہ عظمیٰ کو گھسیٹ کر دور تک لے گئی جس سے بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی