لاک ڈاؤن کے بعد کونسے کاروبار24 گھنٹے کھلے رہیں گے؟

0
31

کرونا وبا نے دنیا کے نظام زندگی کو ہلا کر رکھ دیا تھا، 2019 میں کرونا کے کیسسز شروع ہوئے تھے، اس کے پھیلنے سے دنیا میں خوف پھیل گیا تھا، لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا گیا تھا، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے، کاروباری نظام بند ہو کررہ گیا تھا، اس وبا سے کثیر تعداد میں اموات واقع ہوئیں تھیں، دو سال کے عرصہ میں دنیا کے نظام میں خاصی تبدیلی آگئی تھی، جہاں دنیا اس وبا سے متاثر ہوئی تھی، پاکستان بھی اس وبا سے متاثر ہوا گیا تھا.
حکومت پاکستان نے مؤثر حکمت بنائی تھی، آغاز میں مکمل لاک ڈاؤن لگا کرہرچیزبند کردی گئی تھی، اس کے بعد جزوی لاک ڈاؤن لگایا تھا، محدود اندازمیں لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی تھی، دو سال کے عرصہ کے بعدپاکستان میں کرونا کے مریضوں میں کمی ہوگئی ہے، ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، لوگوں کو ویکسین لگوانے کا کہا جا رہا ہے.
کرونا کیسسز کی بتدریج کمی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے مزید نرمی کا اعلان کردیا ہے، سیکٹری داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، اس نوٹیفیکیشن کا دورانیہ یکم جولائی سے اکتیس جولائی تک ہے، نوٹیفیکیشن میں تمام کاروباری مراکز کو رات دس بجے کھلا رہنے کی اجازت دی گئی ہے، سرکاری اور نجی دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو سو فیصد کردیا گیا ہے، ان ڈور ڈائننگ کو پچاس فیصد کیا گیا ہے، ان ڈورشادی کی تقریب میں دو سو افراد کی اجازت دی گئی ہے، آؤٹ ڈور شادی کی تقریب میں چار سو افراد کی اجازت دی گئی ہے، انٹرٹینمنٹ مراکز کو پچاس فیصد اجازت دی گئی ہے، سینما ہالز کو رات ایک بجے تک کھلا رہنے کی اجازت دی گئی ہے، تمام میڈیکل اسٹور، فارمیسیز، طبی مراکزصحت، ویکسینیشن سنٹر، پیٹرول پمپ، تندور، بیکری، گروسری کریانہ، ڈیری شاپس، سویٹ شاپس، پھل اور سبزی کی دکانیں، چکن اور میٹ شاپس، فووڈ ڈیلیوری اینڈ ای کامرس سروسز، کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز، کال سینٹر، اور میڈیا ہاؤسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو، تمام قسم کی منڈیاں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی.

Leave a reply