صوبائی وزرا نا صر حسین اور سعید غنی کی پر یس کا نفر نس پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی رکن وممبر سندھ اسمبلی خو اجہ اظہا ر الحسن کا تبصرہ
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وممبر صوبا ئی اسمبلی خو اجہ اظہا ر الحسن نے صوبائی وزرا نا صر حسین اور سعید غنی کی پر یس کا نفر نس پر تبصرہ کر تے ہو ئے کہا کہ انکی کو ئی بھی پر یس کا نفر نس ایم کیو ایم کا نام نہا د منفی ذکر کئے بغیر مکمل نہیں ہوتا کیو نکہ ذر ائع ابلا غ پر پر یس کا نفر نس کو نشر کر وانے کیلئے ایم کیو ایم کا سہا را پیپلز پا رٹی کے وزرا کی مجبو ری ہے 3جو لا ئی کو ہو نے والی ریلی کا مقصد واضع ہے کہ یہ سندھ کی متعصب بد عنو ان اور ملک دشمن حکو مت کیخلا ف ہے اور یہ کو ئی لسانی تعصب کی بنیا د پر نہیں بلکہ مہا جر وں کے حقوق کے حصول کیلئے ہے یہا ں یہ حقیقت واضع رہنی چاہیے کہ مہا جر کو ئی لسانی اکائی نہیں بلکہ ایک کثیر اللسان طبقے کا نام ہے کر اچی سمیت سندھ کے شہر ی علا قوں کے عوام جا گ رہے ہیں اور وہ اپنا حق لینا جا نتے ہیں سندھ کی متعصب اور بد عنو ان حکو مت سے صرف مہاجر ہی نہیں بلکہ دیہی سندھ کے غریب متو سط طبقہ کے عوام بھی نا لاں ہیں سندھ اسمبلی کو بھی پیپلز پا رٹی کے وڈیر وں اور جا گیر داروں نے اپنی اوطاق بنا رکھا ہے جسے ختم کر کے دم لینگے ما ضی میں بھی ایم کیو ایم کی ریلی کے دوران پر تشد د واقعات کا الز ام لگا یا جا رہا تھا لیکن پیپلز پا رٹی کے وزرا کی اس کو شش کو بھی ایم کیو ایم پاکستان نے فہم اور فر است سے ناکام بنا یا 3جو لا ئی کی ریلی پر امن ہو گی اور سندھ کی متعصب بد عنو ان حکو مت کیلئے نو شتہ دیو ار ثا بت ہو گی۔