باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر عبدالرحمان سلفی نامی شخص کی گرفتاری کا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اس ضمن میں موصولہ اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر عبدالرحمان سلفی نامی شخص کی آڈیو وائرل ہوئی جس میں عبدالرحمان سلفی نے امام موسی’ کاظم کی شان میں توہین آمیز گفتگو کی جس کے بعد عبدالرحمان سلفی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیا گیا اور بعدازاں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانہ شیراکوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

درج ایف آئی میں کہا گیا ہے کہ گستاخی پر عبدالرحمان سلفی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،جس پر ملزم کے خلاف دفعہ 295 اے اور 298 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ،اطلاعات کے مطابق مقدمے کے اندراج کے لئے تھانہ شیرا کوٹ کے باہر احتجاج کیا گیا تھا اور بڑی تعداد میں شہریوں نے روڈ کو بن کر دیا تھا، 3 گھنٹے کے احتجاج کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عبدالرحمان سلفی کو گرفتار کرو اس وقت ٹرینڈ ٹاپ پر ہے جس میں صارفین اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں

Shares: