ووٹ کو عزت دئیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے،رانا ثناء اللہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملک صرف جمہوری اور قانونی طریقے سے ہی چلایا جا سکتا ہے ،
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لئے آزاد اور شفاف انتخابات ضروری ہیں ،پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا ہے اور ووٹ کی طاقت سے ہی چل سکتا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر کسی قوم کی ترقی ممکن نہیں ہے، اس ملک میں جمہوریت اور سیاست کو اپنا راستہ لینے دینا چاہیے، دھاندلی مشینیں نہیں کرتیں، ووٹ کو عزت دئیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے،جمہوریت کنٹرول کرنے کے حربے ناکام ہوچکے ، اگر قوم کو یکجا نہ ہونے دیا گیا تو شاید ہم ان خطروں کا مقابلہ نہ کر سکیں ، پوری اپوزیشن کا فری اینڈ فیئر الیکشن کا مطالبہ ہے
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا
سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟
شہباز شریف کے کتنے ارب اثاثوں کی تفصیلات نہیں مل رہیں؟ نیب کا عدالت میں انکشاف
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آپ بجلی ہی نہی دے رہے تو قیمتوں میں اضافہ کیوں؟ بجلی کے نرخوں سے صارفین پر 135 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجٹ کے نتائج قیمتوں میں اضافے کی صورت میں آنا شروع ہو گئے ہیں،ایک دن پیٹرول تو دوسرے دن بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا جا رہا،