خانیوال :ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کا خانیوال دورہ کے موقع پر تھانہ سٹی خانیوال‘تھانہ صدرخانیوال ‘تھانہ عبدالحکیم اورٹریفک دفترکا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آرپی اوملتان نے سنتری ڈیوٹی‘ایس ایچ او روم‘مال خانہ سمیت تھانوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے تھانوں میں بند حوالاتیوں سے بھی گفتگو کی۔آرپی اوملتان سید خرم علی نے کہاکہ پنجاب حکومت کے ویثرن کے مطابق راویتی تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی لائی جارہی ہے‘پولیس افسران نیک نیتی سے عوام کے تحفظ اوران کے مسائل کے حل کو ترجیح دیں‘عوام کی پولیس سے توقعات وابستہ ہیں پولیس افسران تفتیش کے دوران میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں‘انصاف کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

آرپی او نے کہاکہ ٹریفک بہاؤ کوکنٹرول کرنے کیلئے موثرحکمت عملی اپنائیں اورٹریفک بارے عوام الناس کو آگاہی فراہم کی جائے۔

Shares: