راولپنڈی :جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سےنائیجیرین جرنیلوں اوردیگراہم شخصیات کی اہم ملاقاتیں ،اطلاعات کے مطابق جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نائیجیریا کے سرکاری دورے پر ہیں ،جہاں ان کی نائیجیریا کے صدر ، محمد بوہاری سے ملاقات سے اہم ملاقات ہوئی ۔
اس دورے کے دوران جنرل ندیم نے میجر جنرل بشیر سلیہی مگشی (ر) ، وزیر دفاع ، جنرل لیو ارابور ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اوردیگر اہم حکام سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران سلامتی ، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی ماحولیات سمیت دوطرفہ فوجی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل ندیم رضا کی نائیجیرین وزیر دفاع اور عسکری حکام سے ملاقاتیں:دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاملات پراہم معاہدات pic.twitter.com/LUzuDoul4O
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 3, 2021
اس ملاقات کے دوران نائیجرین صدر نے پاکستان آرمڈ فورسز کے لئے ان کے اعزاز کو سراہا ۔ نائیجیرن صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نائیجیریا کے مستقل تعاون پر پاکستان اور اس کی مسلح افواج کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ جنرل ندیم رضا نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نائیجیریا کے ساتھ فوجی تعاون میں اپنی موجودہ دوطرفہ فوج میں توسیع کے خواہاں ہے۔
نائیجرین حکام پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کوخریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اس جنگی طیارے کی خصوصیات پرتعریف کی قبل ازیں نائجیرین ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر جنرل ندیم رضا کو نائیجیریا کی مسلح افواج کے ہوشیار بننے والے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔