وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ازبکستان کے سفیرعزت مآب اویبک عارف عثمانووکی ملاقات ہوئی ہے،
ازبکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان اورازبکستان کے درمیان ویزا معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اورسیاحت کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانے پراتفاق ہوا ہے.
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قدیم مذہبی اور ثفافتی تعلقات قائم ہیں، ازبکستان عظیم اسلامی ورثے کا امین ملک ہے، اسلامی رشتے سے جڑے دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان نے ازبکستان کے شہریوں کے لئے ویزا میں خصوصی سہولیات دی ہیں، ازبک شہریوں کو پاکستان آمد کے لئے اب 5 دن کا ٹرانزٹ ویزا بھی جاری کیا جائے گا،
ازبک سفیرکا نے کہا کہ لاہوراورتاشقند کے درمیان پی آئ اے کی پروازدوجولائی سے بحال ہوچکی ہیں، ہوائی سفر کی سہولت سے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اورکاروبار کو فروغ ملے گا، ویزہ سہولیات کے معاہدے پرعملدآمد سے روابط میں مزیداضافہ ہوگا۔

Shares: