نئے بھرتی کیےگئےالیکشن افسران (BS-17) کی پری سروس ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب آج فیڈرل الیکشن اکیڈمی اسلام آباد میں منعقد کی گئی ہے، چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنرزالیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ کے افسران الیکشن کمیشن کے عملی شراکت داراداروں کے ارکان نے شرکت کی ہے.
چیف الیکشن کمشنر نے پری سروس ٹریننگ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تاریح میں اتنے بڑے پیمانے پر پہلی بار بھرتی کی گئی ہے، تمام عمل میرٹ کی بنیاد پرانتہائی شفاف اندازمیں کیا گیا ہے، شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے نئے افسران کومبارکباد دی، الیکشن ایکٹ (a) 12 پرعمل درآمد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے افرادی قوت کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے کے لیے فیڈرل الیکشن اکیڈمی میں اس تربیتی پروگرام کا آغازکیا گیا ہے، یہ تربیتی پروگرام منفرد نوعیت کا حامل ہے، جسکی ڈیزائننگ کے لیے فیڈرل الیکشن اکیڈمی کی تربیتی ٹیم نے دن رات محنت کی ہے، 16 ہفتے کا ایک جامع پروگرام تربیت دیا ہے، میں انکی محنت کی داد دیتا ہوں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اپنے حطاب میں کہا کہ نئے افسران کی بھرتی اور ٹریننگ کے حوالے سے انہیں چیف الیکشن کمشنراور ممبران الیکشن کمیشن کی بھرپورحمایت حاصل رہی ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے متعلقہ افسران کی ان تھک کوششیں بھی شامل رہی ہیں، الیکشن افسران کی 75خالی نشستوں کے لیے ایک لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، جبکہ 50ہزارسے زائد امیدوار تحریری امتحان میں شریک ہوئے ہیں، تحریری امتحان کے نتیجے میں شارٹ لسٹڈ امیدواران کو ایک اورتحریری امتحان سے گزرنا پڑا ہے، جس کے بعد انٹرویوکا انعقاد کیا گیا ہے، اس سارے عمل کے نتیجے میں 75 کامیاب امیدواروں کا انتخاب ہوا ہے، 16 ہفتوں پرمحیط پری سروس ٹریننگ کے 300 سونمبرزہوں گے، اس ٹریننگ کے بعد نئے بھرتی افسران کی سنیارٹی لسٹ مرتب کی جائےگی۔
ڈائریکٹرایڈمن فیڈرل الیکشن اکیڈمی مکھی بانونے کہا کہ پری سروس ٹرنینگ کے کلُ 18 ماڈیولز پرمشتمل ہے، جن میں الیکٹورل لاز کے علاوہ آفس مینجمنٹ، لیڈرشپ، انٹرنیشنل بیٹ پریکٹسز، میڈیا منجمنٹ کے ماڈیولز بھی شامل ہیں، اس ٹرنینگ میں کچھ دیگراداروں جس میں نیشنل یورنیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز، سیکرٹریٹ ٹرنینگ انسٹی ٹیوٹ ، انفارمیشن سروس اکیڈیمی اورالیکشن کمیشن کے عملی شراکت داراداروں کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی، تقریب سے ممبران الیکشن کمشنراور صوبائی الیکشن کمشنرزنے بھی خطاب کرتے ہوئے افسران کو مبارک باد دی ہے، افسران کو کرئیرکی بہتری کے لئے ٹرنینگ کے عمل کی اہمیت پرزوردیا ہے.

Shares: