![پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم کشمیری آج سےہفتہ شہدامنارہےہیں،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان #Baaghi](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/07/پاکستان-سمیت-دنیابھرمیں-مقیم-کشمیری-آج-سےہفتہ-شہدامنارہےہیں،مقبوضہ-کشمیر-میں-مکمل-ہڑتال-کا-اعلان.jpg)
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج سےہفتہ شہدامنارہےہیں-
باغی ٹی وی : کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہفتہ شہدامنانےکی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نےدی پاکستان اوربیرون ممالک میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا-
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل احتجاجی ریلیاں اورجلوس نکالےجائیں گے، 8جولائی کوشہید برہان وانی کےیوم شہادت کویوم مزاحمت منایا جائےگا اور برہان وانی کےآبائی قصبےترال کی طرف مارچ کیاجائےگا-
کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق 13جولائی کو 1931کےشہدا کی یاد میں یوم شہدا منایا جائےگا، ہفتہ شہدا کےدوران مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہوگی-