وزارت صحت نے کوویڈ-19 کی اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان میں موجود کورونا وائرس کی مختلف اقسام کی موجودگی کی نگرانی کر رہا ہے، کوویڈ 19 نمونے کی مکمل جینوم ترتیب کے ذریعے کی جاتی ہے، مئی کے آخر میں اورجون 2021 کی پہلی ششماہی میں جمع کیے گئے نمونوں میں تشویش کی مختلف اقسام کی موجودگی ظاہرہوئی ہے، جس میں ڈیلٹا (ہندوستانی)، بیٹا (جنوبی افریقی) اورالفا (یوکے) کی مختلف اشکال شامل ہیں، اعداد وشمارکواین آرایچ کے فیلڈ ایپیڈیمولوجی اینڈ ڈیزیزسرویلنس ڈویژن اوردیگر متعلقہ قومی اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ شیئر کیا گیا ہے، آئندہ ماہ سے کرونا کی چوتھی لہرکے آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے.

کوویڈ-19 کی اپڈیٹ جاری کردی گئیں
Shares:







