ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کے نوٹس پرغیرملکیوں سے واردات کرنے والا 6 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے، اےایس پی رائیونڈ حسیب جاوید کی سربراہی میں انویسٹیگیشن سندر پولیس نے کاروائی کی ہے، ملزمان نے غیرملکی کمپنی نائس چین میں چوری کی واردات کی تھی، ملزمان نے فیکٹری سے 32 لاکھ مالیت سے زائد کا سامان چوری کیا ہے، مقدمہ اندراج کے 48 گھنٹوں کے اندر تمام ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے، گرفتارملزمان میں، حیدر، عارف، سہیل وغیرہ 06 افراد کوگرفتارکیا گیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے 25 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ، ٹرک برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، غیر ملکیوں کو نشانہ بناتے تھے.
کچھ عرصہ قبل اسی فیکڑی کے انجینئرز سے راے ونڈ میں ہونے والی واردات کے ملزمان کو بھی فوری گرفتار کیا گیا تھا، پولیس کی شاندارکارکردگی پرغیرملکی مسٹروینگ نے ایس پی انویسٹیگیشن عیسیٰ خان کوسووینراوربھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ہے
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے.

Shares: