بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کی طلاق پر متنازع بیان جاری کیا ہے-
باغی ٹی وی : حال ہی میں بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کیا تھا جس پر شوبز ستاروں نے اپنا ردعمل دیا کنگنا نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنا بیان جاری کیا-
اداکارہ نے کہا کہ ایک موقع پر پنجاب میں بیشتر خاندانوں نے ایک بیٹے کو ہندو اور دوسرے کو سِکھ کی حیثیت سے پالا ، یہ رجحان ہندوؤں اور مسلمانوں ، سکھوں یا مسلمانوں ، یا اس معاملے میں مسلمانوں کے ساتھ کسی اور میں نہیں دیکھا گیا۔
کنگنا نے کہا کہ ایسا ہی عامر سر کیساتھ بھی ہے، مجھے حیرت ہوتی ہے کہ عامر خان صاحب کے بچے مسلمان ہی کیوں ہوتے ہیں؟ شادی کے بعد عورت ہندو کیوں نہیں رہ سکتی؟
اداکارہ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہی خاندان میں ہندو ، جین ، بدھ ، سکھ ، رادھاسوامی اور ملحد مل کر رہ سکتے ہیں تو پھر مسلمان کیوں نہیں؟جیسے بیشتر سوالات کرتے ہوئے کنگنا نے اس رواج کو تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔