اسلام آباد :دنیا مان گئی،عمران خان ایک کامیاب سربراہ مملکت:دنیا میں تیسری پوزیشن ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کی دنیا معترف ہے ، کورونا وبا میں معمولات زندگی بحال رکھنے پر پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ٕ

عالی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کے خلاف بہترین حکمت اپنانے پرکم وسائل کے ساتھ جس طرح وزیراعظم عمران خان نے کامیابی کے ساتھ مشن مکمل کیا اس کی مثال نہیں ملتی ، “گلوبل نارملسی انڈیکس” میں پاکستان کا تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ پہلے نمبر پر ہانگ کانگ اور دوسرے پر نیوزی لینڈ ہے۔

 

 

برطانوی میگزین کےمطابق پاکستان وبا میں چوراسی فیصد معمولات زندگی بحال کرنے میں کامیاب رہا، کورونا کے دوران معمولات زندگی بحال کرنے میں پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اخبار دی اکانومسٹ کے مطابق کورونا کے بعد وبائی دنیا کے نظریہ میں معمول کی زندگی پر واپس آنے والےممالک کے “گلوبل نارملسی انڈیکس” میں پاکستان 84.4 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

Shares: