انگریز قانون بنا کے گیا مگر ہم 1947 سے آج تک اس پر عمل نہیں کرسکے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

0
42
انگریز قانون بنا کے گیا مگر ہم 1947 سے آج تک اس پر عمل نہیں کرسکے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ #Baaghi

انگریز قانون بنا کے گیا مگر ہم 1947 سے آج تک اس پر عمل نہیں کرسکے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلحہ برآمدگی کیس کے ملزم گل رحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی عدالت نے ملزم گل رحمان کی ایک لاکھ روپے کے مچلوں کے عوض ضمانت منظورکر لی،سماعت کے دوران سپریم کور ٹ کی جانب سے 14 روزمیں چالان پیش نہ کرنے پر کے پی کے حکومت پربرہمی کا اظہار کیا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ دو ماہ سے ملزم کو جیل میں بند کیا ہوا ہے، چالا ن کیوں نہیں کیا؟ کے پی کے حکومت کس قانون کے تحت اسلحہ برآمدگی کے ملزم کو اتنا عرصہ جیل میں رکھ سکتی ہے

سانحہ ساہیوال کا کیا بنا؟ بچوں کو مار دیا گیا، قاتلوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں ؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

قتل کی وجہ معلوم نہیں،یہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ اس طر ح کے مقدما ت کا دو روز میں فیصلہ ہو جانا چاہئے تحقیقات مکمل کرکے 14روز میں چالان پیش کرنا ہوتا ہے کے پی کے میں اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں انگریز قانون بنا کے گیا مگر ہم 1947 سے آج تک اس پر عمل نہیں کرسکے

عدالت نے چیف سیکرٹری، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ تحقیقات مکمل کرکے 14 روز ہ چالان سے متعلق رپورٹ ایک ماہ کے اندر چیمبر میں جمع کرائی جائے رپورٹ ایک ماہ میں جمع نہ ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی کریں گے

Leave a reply