حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

0
55

حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر وکلاء میدان میں آ گئے، کہا اگر اچھے ججز کو فارغ کیا گیا تو 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے.

یہ بھی پڑھیں
حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس سے سابق صدرسپریم کورٹ باررشید رضوی اور دیگر وکلا نے خطاب کیا، وکلا نے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، رشید اے رضوی ایڈوکیٹ نے کہا کہ جوسازش کل ہوئی ہے وہ اکتوبرمیں شروع ہوئی تھی،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظورکی گئی ،اگراچھے ججزکوفارغ کردیا گیا توعدلیہ کا برا حال ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ اگراچھے ججز کو فارغ کیا گیا تو 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،صدرسندھ ہائیکورٹ بار نے مطالبہ کیا کہ ریفرنس فوری واپس لیا جائے ورنہ ملک گیر تحریک چلائیں گے،سندھ ہائیکورٹ بار نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر قرارداد مذمت منظور کر لی. قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ قاضی فائزعیسیٰ ایک ایماندار اور سچے انسان ہیں،قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس سانحہ کوئٹہ اور فیض آباد دھرنے کا کاؤنٹر بلاسٹ ہے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے احتجاجاً استعفا دے دیا،ججز کے خلاف ریفرنس آزاد عدلیہ پر حملہ ہے.

Leave a reply